اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج پالیسی سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال صرف مخصوص ویزا اور مستقل اقامہ ہولڈر ہی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔سعودی وزارت حج وعمرہ نے ویزے پر آنے والوں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی عمرہ اور زیارت کی نئی پالیسیاں وزارت حج و عمرہ کے مطابق وہ تمام افراد جو وزٹ یا ورکنگ ویزا کے حامل ہیں انہیں حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ وزارت حج و عمرہ نے حج کے لیے جانے والے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی ہے، ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
اس سال کن افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں ہو گی؟



