کنوئیں میں پھنسے بچے کی جان نہ بچا پانے پر افغان وزیر دفاع ملا یعقوب روپڑے

کابل (نیشنل ٹائمز)افغانستان کے صوبے زابل میں کنوئیں میں پھنسے 6 سالہ حیدر کی جان نہ بچا پانے پر افغان وزیر دفاع رو پڑے۔مقامی حکام کے مطابق گزشتہ 4 روز سے 6 سالہ حیدر تقریباً33 فٹ نیچے گہرائی میں پھنسا ہوا تھا اور ریسکیو ٹیم موبائل فون کیمرے کی مدد سے بچے کی حالت پر نظر رکھے ہوئے تھی اور اسی کے ذریعے بچے سے بات کی جاتی رہی تھی۔افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب اور طالبان رہنما انس حقانی خود اس مقام پر پہنچے تھے اور مسلسل ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے تاہم جب امدادی ٹیم بچےتک پہنچی تب تک بچہ فوت ہو چکا تھا۔اس دوران موجودہ نائب امیر و ملٹری آپریشنز کے سربراہ و عبوری وزیر دفاع ملا یعقوب جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم نے ملایعقوب کے روتے ہوئے جانے کی ویڈیو شیئر کی۔افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب نے ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کی اور وہ دن رات وہاں موجود رہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر