روس جنگ کا بہانہ چاہتاہے: جو بائیڈن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس جنگ کا بہانہ چاہتاہے اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔یوکرین روس کشیدگی کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی حمایت یافتہ یوکرینی باغی اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ روس اگلے ہفتے یا کچھ دنوں میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے، گزشتہ دنوں روس اور اس کے حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ ہم یوکرین پر روس کے حملے کی وجوہات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کی ہمارے اتحادیوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کے باوجود امریکی اتحادی متحد ہیں۔امریکی صدر نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس نے فوج کو یوکرین کی سرحد سے واپس نہیں بلایا، اس لیے حملے کا خطرہ زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر