ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لہسن 37 روپے 76 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبیا 8 پیسے مہنگی ہوئی، گھی 3 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دال چنا، دال مسور، دودھ، دہی بھی مہنگے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا، پیاز 51 پیسے اور آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 12 پیسے سستا ہوا، چینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش، ایل پی جی اور گڑ بھی سستا ہوا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر