برطانیہ: طوفان یونائس ساحل سے ٹکرا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں آنے والا طوفان یونائس Eunice کارن وال ساحل سے ٹکرا گیا۔طوفانی ہواؤں کے سبب ڈیون، کارن وال میں 2 ہزار افراد بجلی سے محروم ہو گئے، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز کے لیے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ شمالی انگلینڈ میں برف باری کی یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔طوفان کی تباہ کاریوں کے خدشے کے باعث ویلز میں آج تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔کارن وال، ڈیون، سومرسٹ اور برسٹل میں آج سینکڑوں اسکول بند رہیں گے۔برطانوی ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہےکہ مسافر ایئر پورٹ آنے سے پہلے فلائٹ اسٹیٹس چیک کر لیں۔برطانوی محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان یونائس کے زیرِ اثر 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔برطانوی محکمۂ موسمیات نے لندن اور جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقوں کے لیے ریڈ وارننگ جاری کر رکھی ہے۔فوج کو ریسکیو آپریشن کے لیے اسٹینڈ بائے کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔طوفان یونائس 3 دہائیوں میں آنے والا بدترین طوفان ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم کی صورتِ حال پر غور کے لیے دوسری کوبرا میٹنگ آج طلب کر لی گئی ہے۔ادھر مئیر لندن صادق خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری سفر نہ اختیار کریں۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر