ایدھی ویلفیئر ٹیم امدادی سرگرمیوں کیلئے کابل پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایدھی ویلفیئر کی ایک ٹیم سعد ایدھی کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں کے لیے کابل پہنچی ہے۔ٹیم نے افغانستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے دفتر کا دورہ کیا اور صدر افغانستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مولوی مطیع الحق سے سعد ایدھی نے ملاقات کی۔ترجمان ایدھی کے مطابق دونوں طرف سے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر تعاون اور یقین دہانی کروائی گئی۔افغانستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایدھی ویلفیئر کی افغانستان میں جاری خدمات کو سراہا۔افغانستان میں امدادی سرگرمیوں کے سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن سعد ایدھی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ افغان صدر افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مولوی مطیع الحق خالص سے ملاقات کی اور عبدالستار ایدھی پر لکھی جانیوالی کتاب بھی پیش کی۔کراچی سے ایدھی ویلفیئر کی ٹیم سعد ایدھی کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصے لینے کے لئے افغانستان کے دارالخلافہ کابل پہنچی ہے۔کابل میں واقع افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے دفتر کا دورہ کیا تو صدر افغان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے ایدھی ویلفیئر کی ٹیم کو خوش آمدید کہا ۔سعد ایدھی نے بتایا کہ ایدھی ویلفیر افغانستان میں گزشتہ کئی سالوں سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے، دارالخلافہ کابل میں ایدھی کا سینٹر اور ایمبولینس بھی موجود ہے، مزید تعاون سے افغانستان کابل میں فلاح و بہبود کا کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔صدر افغان کریسنٹ سوسائٹی مولوی مطیع الحق خالص نے ایدھی ویلفیئر کی ملک بھر میں کاوشوں کو نہ صرف سراہا بلکہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب مولانا عبدالستار ایدھی اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ایسا لگا کہ افغانستان کے یتیموں اور مسکینوں کی کفالت کرنے والے باپ کا سایہ ان سے چھین گیا، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔سعد ایدھی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ایدھی ویلفیئر کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر