یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یورپین یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو گرازیانو نے پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ بیلجیئم کو خوش آئند قرار دے دیا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر اس ملاقات کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے سب سے پہلے انہوں نے جنرل باجوہ کو خوش آمدید کہا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملاقات کے موضوعات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی آرمی چیف کے ساتھ خطے میں سیکیورٹی تعاون، یورپین یونین کی انڈو پیسیفک حکمت عملی پر خیالات کا زبردست تبادلہ خیال ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید مطلع کیا کہ یورپ اور پاکستان اصولوں پر مبنی علاقائی سلامتی کے ڈھانچے کو فروغ دینے کیلئے انسداد دہشت گردی کے امور پر باقاعدہ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔یاد رہے کہ یورپین یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے گذشتہ سال 15 نومبر کو اپنی ای یو- انڈو پیسیفک سٹریٹجی کا اعلان کیا تھا۔ان کے مطابق یہ پالیسی خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے یورپ کے جیو سٹریٹجک وژن کا حصہ ہے کیونکہ اس ریجن میں نہ صرف دنیا کی 60 فیصد آبادی مقیم ہے بلکہ یہ راستہ یورپ اور ایشیا کے درمیان سامان اور خدمات کے عالمی بہائو کا 70 فیصد فراہم کرتا ہے ۔ جوکہ عالمی جی ڈی پی کا 60 فیصد بنتا ہے۔اس کے ساتھ ہی چین اور امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان مستقبل کی معاشی اور تزویراتی ممکنہ جنگوں کا بھی اسی علاقے میں مرکز ہونے کا امکان ہے۔اس تناظر میں پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ کی یورپین ملٹری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں اس حوالے سے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو بہتر انداز میں سمجھنے کا اہم موقع ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے یورپین خارجہ و سیکیورٹی امور کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ادارے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکٹری جنرل سٹیفانو سانینو سے بھی ملاقات کی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر