شکریہ عمران خان؛ بل گیٹس کا ٹوئٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔بل گیٹس نے ٹوئٹر پر دورہ پاکستان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملک میں پولیو کے حوالے سے ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بل گیٹس نے لکھا ’’پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے عمران خان کا شکریہ۔ میں ملک میں پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پُرامید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔‘‘واضح رہے کہ بل گیٹس گزشتہ روز پہلی بار پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بل گیٹس کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر