روس یوکرین پر کچھ دنوں میں حملہ کر سکتا ہے، امریکی صدر کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، روس یوکرین پر کچھ دنوں میں حملہ کر سکتا ہے، یوکرین تنازعے کا سفارتی راستہ اب بھی موجود ہے لیکن میرا روسی صدر پیوٹن سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روس نے اپنی فوج کو پیچھے نہیں ہٹایا ہے بلکہ مزید فوجیوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین پر حملے کا بہانہ بنانے کیلئے روس جھوٹے فلیگ آپریشن میں مصروف ہے، ہمارے پاس ایسے اشارے موجود ہیں کہ روس حملہ کرنے کیلئے تیار ہے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن یوکرین تنازعے کے سفارتی راستے کے بارے میں بتائیں گے۔نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ماسکو کے فوجی انخلا کے دعوؤں کو مسترد کردیا اور کہا کہ امریکا روس کو خون کی سپلائی کا ذخیرہ اور یوکرین کی سرحدوں کے قریب فوجیوں کی تعیناتی کرتے دیکھ رہا ہے۔لائیڈ آسٹن نے کہا کہ روس کے جنگی طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئی ہیں۔مشرقی یوکرین میں گولہ باری کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔دوسری جانب مغربی دفاعی اتحاد نیٹوکے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا بھی کہنا ہے کہ روس یوکرین پر کسی وارننگ کے بغیر بہت کم وقت میں حملہ کر سکتا ہے۔برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ روس کی مختصر نوٹس پر یوکرین پر حملہ کرنے کی پوری تیاری ہے، حملے کیلئے روس کے پاس فوج اور دیگر صلاحتیں مناسب تعداد میں موجود ہیں، روس کی تیاری صورتحال کو بہت خطرناک بنا رہی ہے۔روس کا مؤقف روس کا کہنا ہے کہ کریمیا سے روسی فوجی دستوں کو پرانے اڈوں پر جانےمیں وقت درکار ہے، کریمیا میں فوجی مشقوں کیلئے فورسز کی تعیناتی میں کئی ہفتے لگے تھے اور روسی فوجی دستوں کی روانگی ایک دن میں نہیں ہوسکتی۔حکومت کا کہنا ہے کہ روسی وزارت دفاع کے پاس فوجی مشقوں کے بعدفوجیوں کی واپسی کا واضح ٹائم ٹیبل موجود ہے،امید ہے روسی حملے کی نئی ممکنہ تاریخ کے بارے میں جعلی رپورٹوں پر یقین نہیں کیاجائےگا۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر