یوکرین کشیدگی ،دنیا کے کئی ممالک میں روٹی کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے آٹھ ممالک میں روٹی کے بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات معیشت کے ماہرین نے بتائی ۔ عالمی سطح پر گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ جن ممالک میں روٹی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے ان میں مراکش ، مصر ، لبنان ، یمن ، لیبیا ، ملائیشیا ، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔یمن اور لیبیا اپنی ضرورت کی بالترتیب 22% اور 43% گندم یوکرین نے درآمد کرتے ہیں۔ اسی طرح یوکرین نے 2020 میںملائیشیا ، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش کو 20% سے زیادہ گندم فراہم کی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں گندم کی برآمدات کا ایک تہائی حصہ روس اور یوکرین کی طرف سے ہوتا ہے۔ ان برآمدات کا ایک بڑا حصہ مشرق وسطی جاتا ہے تا کہ تمام طبقوں تک روٹی کی رسائی رہے۔یوکرین کو یورپ میں روٹی کی ٹوکری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں گندم کی برآمدات میں اس کا حصہ دس فیصدہے۔ اسی طرح یوکرین اور روس ، مصر کو گندم برآمد کرنے والے مرکزی ممالک ہیں۔ مصر دنیا میں گندم درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین میں روسی عسکری مداخلت اور روس پر مغربی پابندیاں عالمی سطح پر بدترین منظر نامہ پیش کریں گی۔ اس کے نتیجے میں عالمی منڈیاں ان دونوں ممالک کی جانب سے گندم کی ترسیل سے محروم ہو سکتی ہیں۔اس شعبے سے متعلق ماہرین اور محققین کے اندازے کے مطابق روس کے حملے کی صورت میں یوکرین کے زرعی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں گندم کی قیمت میں 10% سے 20% تک اضافہ ہو سکتا ہے۔گذشتہ دہائی کے دوران میں یوکرین اناج برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں ابتدائی پوزیشنوں میں آ گیا ۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر