امریکا کا افغان فنڈز سے نائن الیون متاثرین کو رقم دینا ڈکیتی ہے، چین

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین نے امریکا کی جانب سے نائن الیون متاثرین کو ہرجانے کے بہانے افغان فنڈز سے آدھی رقم دینے کو ڈکیتی قرار دیدتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جوبائیڈن انتظامیہ چوری شدہ رقم فوری طور پر افغان عوام کو واپس کرے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے اپنی ٹویٹ میں امریکا کے افغان فنڈز سے نائن الیون متاثرین کو رقم کی فراہمی کے فیصلے کو افغان اثاثوں سے چوری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ یہ کھلی ڈکیتی، بے شرمی اور اخلاقی گراوٹ ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے منجمد اثاثوں میں سے چوری شدہ رقم فوری طور پر افغان عوام کے حوالے کرے اور افغانستان، عراق، لیبیا میں امریکی فوجی حملوں کے متاثرین کو زرتلافی ادا کرے۔قبل ازیں ترجمان طالبان نے بھی افغان فنڈز سے نائن الیون متاثرین کو رقم کی فراہمی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا میں نائن الیون حملے سے افغان عوام کا کوئی تعلق نہیں۔ امریکا معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ ہم بھی اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک حکم نامے کے ذریعے افغانستان کے مرکزی بینک کے 7 بلین ڈالر کے اثاثوں میں سے نصف نائن الیون متاثرین اور آدھے افغان عوام کو دینے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر