پاکستان میں سرمایہ کاری چین نے زبردست اعلان کر دیا

بیجنگ (نیشنل ٹائمز)چین نے کہا ہے کہ دو نوں مما لک کی قیادت کے ما بین ملا قات میں حا صل ہو نے والے اتفاق رائے کے تحت چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جا ئے گی، “چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے” کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھا یا جا ئے گاـچین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے گزشتہ روز منعقدہ نیوز بریفنگ میں چین پاک تعاون کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، جو چین پاک روایتی باہمی حمایت کی عمدہ عکاسی ہے۔ بیجنگ میں قیام کے دوران صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کیں۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین پاک اقتصادی راہداری کی گہری ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، سماج، لوگوں کے معاش سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ایک سبز ، صحت مند اور ڈیجیٹل راہداری کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا ہے۔ چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے اور ”چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے”کے تحت پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد کو بڑھانے پر اہم اتفاق رائے کیا گیا ہے۔وانگ وین بین نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مذکورہ بالا اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، چین پاکستان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنے، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو وسعت دینے اور چین پاکستان چار موسموں کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت دارانہ تعلقات کی ترقی کو نئی تقویت فراہم کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ
دوبارہ جنگ ہوئی تو امریکی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ابراہیم عزیزی
قومی اقتصادی سروے آج جاری ہوگا، اعداد و شمار منظر عام پر آگئے
اقوام متحدہ کی افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی کے پاکستانی مؤقف کی تائید
وزیرِ خزانہ نے اکنامک سروے آف پاکستان 26-2025ء وزیرِ اعظم کو پیش کر دیا
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر