مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کیخلاف اپیل مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالتِ عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔مونال کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے تحریری حکم سے پہلے ہی مونال کو سیل کر دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جو کچھ ہو چکا ہے اسے فی الحال واپس نہیں کر سکتے۔مونال کے وکیل نے کہا کہ سی ڈی اے اور مونال کا تنازع سول عدالت میں زیرِ التواء ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ زیرِ التواء ہونے کے باوجود فیصلہ سنا دیا۔جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائی کورٹ نے مروجہ طریقۂ کار سے ہٹ کر فیصلہ کیا ہے؟مونال کے وکیل نے بتایا کہ شواہد ریکارڈ کیے بغیر ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ جاری کیا، مونال ریسٹورنٹ تو کیس میں فریق ہی نہیں تھا، ہائی کورٹ نے سوموٹو لیتے ہوئے مونال کو سیل کرنے کا حکم دیا، مونال سیل کرنے کی استدعا کسی درخواست گزار نے نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل پارک (مارگلہ ہلز) پر تعمیر کیے گئے مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کے دوران اپیل گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے متعلقہ آفس کو کیس کا نمبر لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت آج تک ملتوی کی تھی۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر