این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک کے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالیں۔این سی او سی نے کورونا پابندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالی گئیں۔ان شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے۔کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ سینما،مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں کی فہرست جاری کردی جہاں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔ ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔این سی او سی کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرینوں میں 80 فیصد،پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر