ترک صدر 2 روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترک صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر ابوظبی پہنچ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ اماراتی فضائیہ کے طیاروں نے فضا میں ترک پرچم کے رنگ بکھیرے۔عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ شیخ محمد بن زاید اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان شاہی محل میں مذاکرات ہوئے جس میں ترک امارات باہمی تعلقات مستحکم اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے دفاع، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، صنعت اور معیشت سمیت 13 معاہدوں پر دستخط کیے۔اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نےعلاقائی اوربین الاقوامی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ترک صدر کے اعزاز میں دبئی کے برج خلیفہ پر ترک پرچم کو سجایا گیا۔واضح رہے کہ ترک صدرکا تقریباً ایک دہائی میں متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے کیو نکہ علاقائی تنازعات پر متحدہ عرب امارات اور ترکی کے تعلقات کئی سالوں سے کشیدہ تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر