ٹاپ ٹین کی اہمیت نہیں، وزیراعظم کا مجھ پر اعتماد ہی اطمینان ہے: شاہ محمود

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے اور وزیراعظم کا ان پر مکمل اعتماد ہے جو ان کا اطمینان ہے۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری صاحبان سیاسی لوگ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حکومت اور ریاست کے مفادات ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات کرنے سے (ن) لیگ کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے۔وزیر خارجہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا (ن) لیگ پنجاب کی قیادت (ق) لیگ کو دینے کے لیے تیار ہے؟ شاہ محمودنے وزیراعظم کی جانب سے وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر اسناد جاری کرنے کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے، عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے اور میرا یہی اطمینان ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومتی اتحادی چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر