حکومت کے بہت سے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں: قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں شامل بہت سے لوگ عوام کے غیض و غضب سے بچنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، مولانا اور نون لیگ سے قاف لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ اپنی جماعت میں یہ معاملہ رکھیں گے، قاف لیگ کے ترجمان کامل علی آغا نے باقاعدہ کہا کہ ہماری آج تک مشاورتی میٹنگ نہیں ہوئی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مونس الہٰی نے جن الفاظ میں یہ بات کہی وہ بہت قابلِ اعتراض ہے، انہوں نے جو کہا وہ بہت ساری باتیں ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل بہت سے لوگ بحران کے حل کے لیے ان چیزوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، حکومت سے جلد جان چھڑانا پاکستان کے مفاد میں ہے تو کامیابی کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو بھی اس معاملے سے پیچھے ہٹے گا تاریخ میں سزا وار ٹھہرے گا، نون لیگ اور دیگر جماعتیں بھی سمجھتی ہیں کہ اس حکومت سے جان چھڑانا ضروری ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہمارا مطالبہ پرانا تھا، باقی جماعتوں کو اس پر آنے میں وقت لگا، کمیٹی بننے کے بعد معاملہ سامنے آ جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر