ہماری حکومت میں مسلم لڑکیاں زیادہ محفوظ محسوس کررہی ہیں، نریندر مودی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دورِ حکومت میں مسلم لڑکیاں زیادہ محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلی سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت میں مسلم لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں، ریاست میں اب بڑی تعداد میں مسلم لڑکیاں اسکول اور کالج جا رہی ہیں۔اسد الدین اویسی کا مسکان سے فون پر رابطہ، شاباشی بھی دی خیال رہے کہ بھارت میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی نے عالمی دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا رکھی ہے۔ حجاب کے تنازع پر عالمی ہنگامہ آرائی پر بھارت نے امریکا کو خبردار کیا کہ بھارت کے اندرونی مسائل پر اشتعال انگیز تبصرے خوش آئند نہیں ہیں۔زارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ریاست کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ سے متعلق معاملہ کرناٹک کی ہائی کورٹ کے میں زیر سماعت ہے، ہمارے آئینی ڈھانچے، جمہوری اخلاقیات اور سیاست میں جو مسائل بھی ہوئے انہیں درست کر لیا جائے گا۔ارندم باغچی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب باحجاب طالبہ کی پندو انتہا پسندوں کے سامنے جرات و بہادری نے دنیا بھر سے داد وصول کی تھی اور اس معاملے پر کچھ ممالک نے بھارت سے سوال کیا تھا کہ حجاب پر پابندی کیسی شخصی آزادی ہے؟



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر