جوہری معاہدے پر مذاکرات پیچیدہ ہیں، تعطل کا شکار نہیں، ایران

سلام آباد(نیشنل ٹائمز) ایران کا کہنا ہے کہ ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے پر جاری مذاکرات پیچیدہ لیکن تعطل کا شکار نہیں ہیں۔ امریکا اور یورپی ممالک حقیقی عزم کا مظاہرہ کریں تو ویانا میں بہت جلد معاہدہ طے پا سکتا ہے۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات اہم نکات تک پہنچنے پر مشکل اور پیچیدہ ہو گئے ہیں۔ان کے مطابق مذاکرات میں تعطل نہیں آیا ہے، مذاکرات کے لیے خصوصاً واشنگٹن کی طرف سے سنجیدہ سیاسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ایران کو امریکا کے دوبارہ معاہدے سے نہ نکلنے اور وعدوں سے نہ پھرنے کی ضمانت درکار ہے اور ایران پر عائد تمام پابندیوں کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ایرانی جوہری معاہدے کی ازسر نو بحالی کے لیے ویانا میں ایران، روس، چین، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں، امریکا بالواسطہ طور پر مذاکرات میں شریک ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر