سلمان خان کا ’لگ جا گلے‘ گا کرلتا کوخراج عقیدت

ممبئی (نیشنل ٹائمز) : بالی وڈ کے میگا اسٹارسلمان خان نے برصغیرکی مایہ ناز گلوکارہ لتا منگیشکرکو ان کا مشہور گانا گاکر خراج عقیدت پیش کردیا۔بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان جذباتی اورحساس انسان کے طورپرجانے جاتے ہیں۔ برصغیرکی مشہورگلوکارہ لتا منگیشکرکی وفات پرسلمان خان نے اپنے انداز میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔سلمان خان نے سوشل میڈیا پرلتا منگیکشکرکا مشہورگانا ’ لگ جا گلے‘ گا کرانہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔سلمان خان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ کوئی بھی کبھی بھی لتا جی آپ جیسا نہیں ہوسکتا۔سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی اورصارفین کی بڑی تعداد نے سلمان خان کے لتا کا گانا گانے کواچھا خراج عقیدت قراردیا۔لتا منگیشکر6 فروری کو کورونا اورنمونیہ کے باعث ممبئی میں انتقال کرگئیں تھیں۔ ان کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان،عامرخان، ودیا بالن سمیت بالی وڈ کی بہت سی مشہورشخصیات نے شرکت کی تھی۔ لتا منگیشکرکوخراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر