معاشی ترقی اور عوامی مفاد کیلیے ویتنامی ماڈل اپنانے کی ضرورت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : تیز رفتار معاشی ترقی کے لیے تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا اور معیشت پر حکومتی اقتصادی اثر یا گرفت کو محدود کرنا ضروری ہے۔ان دو باتوں کو اپناکر متعدد ترقی پذیر ممالک اپنی معیشتوں کو مضبوط بناچکے ہیں۔ ایک تازہ مثال ویتنام کی ہے۔ امریکا کے ساتھ ایک طویل جنگ نے ویتنامی معیشت کو تباہ کردیا تھا۔ 70 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی تھی اور مہنگائی کی شرح 700 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔ویتنامی حکمرانوں کو اپنے عوام کو بھوک سے بچانے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا تھا۔ اس نے فوری طور پر اصلاحات کے لیے دو ایریاز کا انتخاب کیا۔ اس نے ریاستی ملکیتی کاروباروں کی ری اسٹرکچرنگ کے ذریعے معیشت پر حکومتی اثرورسوخ کو محدود کیا اور تجارتی رکاوٹوں میں بھی کمی کی۔آئندہ دس برسوں میں مارکیٹ کے مطابق قانونی اصلاحت کیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام بڑی تجارتی اقوام کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کرنے پر توجہ مرکوز کی۔ معیشت پر سے حکومتی گرفت کو ڈھیلا کرنا نسبتاً چیلنجنگ ثابت ہوا۔پہلے مرحلے میں 1990ء کی دہائی میں سرکاری ملکیت میں چلنے والے کاروبار (SOEs) آزاد کردیے گئے اور انھیں ملازمین کی تقرری اور انھیں برخاست کرنے کے اختیار بھی دے دیے گئے۔ جو ادارے حکومت کی سپورٹ کے بغیر نہ چل پائے انھیں تحلیل یا ضم کردیا گیا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں ویتنام کی معیشت بتدریج نمو پانے لگی۔بالخصوص برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ 1995ء میں 5 ارب ڈالر سے بڑھ کر اب 330 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ اسی مناسبت سے غربت میں کمی ہونے لگی اور اب اس کی شرح 5 فیصد سے نیچے چلی گئی ہے۔ ویتنام کی مثال ظاہر کرتی ہے کہ تجارتی رکاوٹیں اور معیشت پر حکومتی اثر کم کرنے کے انتہائی مثبت اقتصادی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔پاکستان میں بھی ویتنام ماڈل اختیار کرنے کے مثبت اقتصادی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، مگر اس کے لیے مضبوط قوت ارادی درکار ہوگی اور ذاتی و طبقاتی مفادات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر