پلاسٹک بوتلیں پانی میں سینکڑوں مضر اور انجان کیمیکل کی وجہ قرار

ڈنمارک(نیشنل ٹائمز) : حالیہ تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ پلاسٹک بوتلوں سے پانی میں خطرناک کیمیکلز خارج ہوتے ہیں جن میں سے اکثر انسانی صحت کیلئے انتہائی ضرررساں ہیں۔ تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید تحقیقات پر زور دیا ہے۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل پانی میں جاتے ہیں ان سے کیمیکل خارج ہونے لگتے ہیں اور یوں 24 گھنٹوں میں سینکڑوں کیمیکل خارج ہوسکتے ہیں۔کوپن ہیگن کی یونیورسٹی کے شعبہ شجریات و ماحولیاتی سائنسز کے پروفیسر جین ایچ کرسٹینسن نے بتایا کہ ہمیں شدید دھچکا لگا جب ہم نے دیکھا کہ پلاسٹک بوتل میں 24 گھنٹے سے موجود پانی میں ایسے کیمیکلز خارج ہوئے جن میں سے کئی نامعلوم اور اکثر انسانی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمیکلز کی اقسام کی تعداد ہزاروں پر مشتمل تھی۔کرسٹینسن اور اُن کی ساتھی محقق سیلینا ٹسلر نے ایک پلاسٹک بوتل سے 400 مختلف اقسام کے کیمیکلز کی نشاندہی کی جبکہ برتنوں کو صاف کرنے والے صابن کے استعمال کے بعد کیمکلز کی تعداد 3 ہزار 500 ہوگئی۔ ان میں سے کئی ایسے کیمیکلز بھی تھے جن کی شناخت کرنا ابھی باقی ہے۔جو زہریلا کیمیکل ماہرین کیلئے زیادہ تشویش ناک تھا وہ photo-initiator تھا جو ہارمونز کی بدانتظامی اور کینسر کا باعث ہے۔ اس کے علاوہ ان میں Diethyltoluamide (DEET) بھی موجود تھا جو کہ مچھر مار اسپرے میں عمومی طور پر شامل کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر