رواں مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 86.7 فیصد رہےگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 86.7 فیصد رہے گا تاہم اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض 4.6 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے بتایا کہ اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا 82.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کاغیرملکی قرض جی ڈی پی کا 40.6 فیصد رہنےکا امکان ہے جبکہ اگلے مالی سال پاکستان کاغیرملکی قرض 0.5 فیصد کم ہونےکا امکان ہے اور اگلے مالی سال یہ غیرملکی قرض جی ڈی پی کا 40.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا صفر رہنے کی توقع ہے اور اگلے مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر