برطانیہ کا افغانستان میں اپنے نصف شہریوں کی طالبان کی حراست میں ہونے کا دعویٰ

لندن(نیشنل ٹائمز) : برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں موجود ان کے شہریوں کو طالبان نے حراست میں لے لیا ہے جن میں زیادہ تر صحافی اور کچھ تاجر شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے افغانستان میں اپنے شہریوں کے طالبان کی حراست میں ہونے کا بیان گزشتہ روز ہی دو غیر ملکی صحافیوں کی طالبان سے رہائی کے بعد سامنے آیا ہے۔برطانوی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حراست میں موجود برطانوی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں طالبان کے اعلیٰ حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔بیان میں وزارت خارجہ نے حراست میں لیے جانے والے برطانوی شہریوں کی تعداد کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ مغربی میڈیا کے مطابق یہ تعداد 6 تک ہوسکتی ہے جن میں دسمبر میں گرفتار ہونے والے جوینال بھی شامل ہیں جو صحافی ہونے کے ساتھ ایک تاجر بھی ہیں اور ایک افغان خاتون سے شادی بھی کی ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز جن دو غیر ملکی صحافیوں کو رہا کیا ہے ان میں بی بی سی کے سابق نمائندے بھی شامل ہیں۔ طالبان کا کہنا تھا دونوں صحافیوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر