امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) : افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،صرف امریکا کی رائے مختلف ہے، کیوں کہ وہ اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے۔سابق سفارت کاروں اور سینئر صحافیوں سے چین کے حالیہ دورے پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کا نقشہ تیزی سے بدلتا جارہا ہے، آج آپ سب سے ملاقات کا مقصد آپ کی آرا لینا ہے، اس دورے سے متعلق آپ کی رائے سننا چاہتا ہوں، چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی جڑیں مضبوط ہیں، ہمارے تعلقات موجودہ دور کے بعد زیادہ مضبوط ہوئے ہیں، 2019 میں کورونا کے باعث چین میں لاک ڈاون کیا گیا اور چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا، اور یہ دورہ ملتوی ہونے کے باعث کچھ چیزیں طے ہونے سے رہ گئیں، چین میں اگر اوپر سے کوئی سگنل آتا ہے تو پورے ملک میں فوری طور پر اس کے اثرات آتے ہیں، کورونا پابندیوں پر وہاں بہت زیادہ سختی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، اس دورے میں 2 سال کے بعد چین کے صدر سے ملاقات ہوئی، چینی قیادت سے ملنے تک معاملات آگے نہیں چل سکتے، افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، صرف امریکا کی رائے مختلف ہے، امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے، امریکی خارجہ پالیسی کی بھی کچھ مجبوریاں ہیں۔عمران خان نے کا کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے، اس ترمیم کے بعد بہت سے مسائل سامنے آئے، آج سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر