عامر لیاقت کی سابقہ بیویوں کا خرچہ کون چلاتا ہے؟

کراچی (نیشنل ٹائمز): حال ہی میں تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والے عامر لیاقت حسین نے بتایا ہے کہ ان کی دونوں سابقہ بیویوں کا خرچہ کون چلاتا ہے۔عامر لیاقت حال ہی میں اپنی نئی اور تیسری بیوی کے ہمراہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے بارے میں وہ باتیں بتائیں جو اس سے قبل منظرعام پر نہیں آئی تھیں۔پوڈ کاسٹ میں نادر علی عامر لیاقت سے پوچھتے ہیں کہ آپ کی سابقہ بیگمات کا خرچہ کون چلاتا ہے؟ عامر لیاقت نے اس سوال کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کی کہانی نہ بتائیں بلکہ دوسری جانب کی کہانی بھی دیکھیں کہ کیا ہے۔عامر لیاقت نے کہا اپنے بچوں کو میں نے پڑھایا اور پڑھارہاہوں۔ انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کے خرچے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا جس گھر میں میری سابقہ اہلیہ اور بچے رہتے ہیں اس گھر کی قیمت 8 کروڑ ہے اور وہ گھر میں نے انہیں لے کر دیا۔اس کے علاوہ میں نے اپنا پہلا گھر ان کے نام کردیا جس کی قیمت دو کروڑ روپے ہے اور اس گھر کا کرایہ وہ لیتی ہیں۔ دبئی میں، میں نے انہیں بی ایم ڈبلیو بھی لے کر دی ہے جسے بیچ کر پیسے انہوں نے اپنے پاس رکھے ہیں۔اپنے بچوں کے بارے میں عامر لیاقت نے کہا کہ میرے بچے پانچ حج کرچکے ہیں اور میری پہلی بیوی بھی پانچ حج کرچکی ہیں وہ میں نے کروائے ہیں۔ جب میری بشریٰ سے شادی ہوئی تھی تو اس نے بی کام کیا ہوا تھا، اسے ایم کام کرنا تھا تو اس وقت اپنے 6 ماہ کے بیٹے احمد کو میں سنبھالتا تھا اور وہ پڑھنے جاتی تھیں۔ بشریٰ کو اسلامک اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کرنے کی ہمت اور ایڈمیشن میں نے دلایا تھا۔ لیکن آج میرا کہانی میں کہیں ذکر نہیں ہوتا۔عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ طوبی انور کے بارے میں بتایا کہ طوبیٰ نے مجھے موقع ہی نہیں دیا کہ میں گھر ان کے نام کردیتا وہ فوراً چلی گئی تھیں۔ لیکن میں نے انہیں بلٹ پروف گاڑی دی تھی جس کی قیمت 65 لاکھ روپے ہے اور وہ گاڑی ان کے پاس ہے۔ 100 انچ کا ٹی وی بھی طوبیٰ کے پاس ہے۔عامر لیاقت نے مزید کہا طوبیٰ آج اسٹار ہے لیکن پہلے کون جانتا تھا طوبیٰ کو۔ لیکن الحمد اللہ آج وہ بہت آگے نکل گئی ہیں۔ لیکن میں نے ان دونوں میں سے کسی پر کوئی احسان نہیں کیا۔نادر علی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کیا دانیہ آپ کی آخری بیوی ہیں؟ عامر لیاقت نے جواب دیا میرا خیال ہے اگر میں اپنی عمر کو سامنے رکھوں تو آخری ہے۔واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے ایک مارننگ شو میں کہا ہے کہ انہوں نے عامرلیاقت کو چوتھی شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر