وزیراعظم کا شہریوں کی 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔ شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، اور اب وزیراعظم نےگزشتہ سال کی حل شدہ 15 لاکھ شکایات میں سے 2 لاکھ 38 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ شکایات کو نظر ثانی کیلے مجاز اعلی افسران کے حوالے کیا جائے،اور صوبائی سطح پر نظر ثانی کی نگرانی متعلقہ چیف سیکریٹری و آئی جی کریں، جب کہ وفاقی سطح پر متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی شکایات نظر ثانی کے ذمہ داری ہوں گے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی اداروں کی کل ایک لاکھ 7 ہزار شکایات کو بھی دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے، جن میں سے صوبائی سطح پر80 ہزار شکایات حکومت پنجاب کے ماتحت اداروں کی ہیں، حکومت خیبر پختونخواہ کے ماتحت اداروں کی 27 ہزار شکایات کو کھولا جائے گا، صوبہ سندھ کی 15 ہزار، بلوچستان کی 3 ہزار، آزاد کشمیر 1100 شکایات پر نظر ثانی ہو گی، گلگت بلتستان میں 400 شکایات کودوبارہ کھولا جائے گا، شکایات میونسپل سروسز،بجلی و گیس،مواصلات اور شعبہ تعلیم سے متعلق ہیں۔ وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ شکایات پر نظر ثانی کر کے متعلقہ اعلی افسران رپورٹ جمع کروائیں۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر