طالبان نے2 غیرملکی صحافیوں کورہا کردیا

کابل (نیشنل ٹائمز): افغانستان میں طالبان حکومت کی زیرحراست2 غیرملکی صحافیوں اورایک افغان شہری کو رہا کردیا گیا۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی ادارے کے لئے کام کرنے والی غیرملکیوں کوشناختی کارڈ، لائسنس اوردیگردستاویزات نہ ہونے پرگرفتارکیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرملکیوں کی شناخت کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے 2 گرفتارصحافیوں اورایک افغان شہری کی رہائی قابل اطمینا ن ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں صحافی اقوام متحدہ کے مہاجرین کے لئے کام کرنے والے کمیشن کے اسائنمنٹ پرافغانستان میں موجود ہیں جبکہ افغان شہری ان کی معاونت کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر