بجلی کی قیمت مزید 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی حکومت کا عوام پر مزید بوجھ بڑھانے کا فیصلہ، بجلی کے نرخ مزید 2 روپے 80پیسے فی یونٹ بڑھائے جائیں گے۔کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس گذشتہ روز ( جمعرات کو) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کے زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں نظرثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان ( جولائی 2021 – جون 2023 ) کی منطوری دی گئی۔ اس پلان کے تحت رواں سال جولائی تک دو مراحل میں بجلی کے فی یونٹ نرخ 2 روپے 80 پیسے بڑھائے جائیں گے۔اس اقدام سے حکومت کو صارفین سے 292 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے جس سے گردشی قرض کو کم کرنے میں مدد ملنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں بے انتہا اضافے کے باوجود حکومت گردشی قرض ( سرکلر ڈیٹ ) پر قابو پانے میں ناکام ہے۔موجودہ حکومت کے40 ماہ میں سرکلر ڈیٹ ایک ہزار328 ارب روپے بڑھا۔ کابینہ کی توانائی کمیٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ مفاہمت کی بنیاد پر کیا ہے جس کے تحت فروری 2022 سے جون 2023 تک صارفین سے اضافی 292 ارب روپے وصول کرکے گردشی قرض کو نیچے لایا جائے گا۔تاہم نظرثانی شدہ پلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ صارفین پر زیادہ بوجھ ڈالا گیا ہے کہ جب کہ ایفی شیئنسی امپروومنٹ ٹارگٹس میں چھوٹ دے دی گئی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وزارت کی بیڈ گورننس اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی سزا بجلی کے صارفین کو دیے جانے کی پالیسی جاری رہے گی۔پہلے مرحلے میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 63 پیسے کے اضافے کا اطلاق اسی ماہ ہونے کی توقع ہے جس سے حکومت کو 85 ارب روپے حاصل ہوں گے۔ 2 روپے 17پیسے کا اضافہ جولائی سے کیا جائے گا جس سے صارفین پر 207 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔ جون2022 تک بجلی کا بنیادی ٹیرف18 روپے9 پیسے فی یونٹ کرنے کا منصوبہ ہے۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر