مودی سرکارپرتنقید کیوں کی؟ مسلمان خاتون صحافی کی1کروڑسے زائد رقم ضبط

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارت میں بے جے پی کی ہندوانتہاپسند حکومت کی پالیسیوں پرتنقید کرنے والی مسلمان خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کرلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکارکی ہندوانتہاپسند پالیسیوں پرکھل کرتنقید کرنے والی بھارت کی عالمی سطح پرمشہورمسلمان خاتون صحافی اورمصنفہ رعنا ایوب کی ایک کروڑسے زائد رقم ضبط کرلی گئی۔بھارت میں مالی جرائم کی تحقیقات کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے رعنا ایوب پرمنی لانڈرنگ کا الزام لگا کررقم ضبط کی۔بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رعنا ایوب نے خیراتی ادارے کے نام پررقم جمع کی جوپہلے ان کے والد اوربہن اورپھررعنا ایوب کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرہوئی۔رعنا ایوب نے اس بات کا جواب نہیں دیا کہ انہوں نے رقم کہاں خرچ کی اورمتعدد جعلی رسیدیں جمع کرائیں۔خیراتی ادارے کے نام پرجمع کی گئی رقم کا غلط اورمشکوک انداز میں استعمال کیا گیا۔رعنا ایوب اکثرہندوانتہاپسند حکومت کومسلمان دشمن پالیسیوں اوراقدامات پرتنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔رعنا ایوب کوماضی میں بھی سوشل میڈیا پرقتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اورآن لائن ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر