’عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافےکے باوجود ہم نے کم اضافہ کیا‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی جتنی قیمت بڑھی ہم نے اس کے مقابلے میں کم اضافہ کیا ہے۔سنییٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ سعودی قرض واپسی کا ٹائم فریم ایک سال ہے، ضرورت پڑی تو قرض واپسی میں توسیع بھی کر لیں گے جب کہ واپسی میں توسیع کی شق معاہدے میں ہوتی تولکھا ہوتا کہ ایک سال توسیع ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو سعودی عرب سے قرض مانگا ہی ایک سال کے لیے تھا اور قرض پر شرائط تو ڈالی جاتی ہیں ، لازم نہیں کہ ان کا نفاذ بھی کیا جائے ، سعودی عرب نے کہا ہے کہ ہم نے ڈی فالٹ کیا تو یہ رقم واپس لے سکتے ہیں لیکن ہم ڈی فالٹ ہی نہیں کریں گے جب کہ دنیا میں انٹرسٹ ریٹ بڑھ رہے ہیں اور سعودی قرض کا شرح سود 4 فیصد ہونا کوئی بری بات نہیں ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 92 ڈالرز بیرل پر ہے، جتنی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھی ہم نے اس کے مقابلے میں کم قیمت بڑھائی، ہم نے تیل کی قیمت 35 سے 40 فیصد بڑھائی ہے ، کوشش کر رہے ہیں عوام تک کم بوجھ منتقل ہو۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر