کرناٹک ہائیکورٹ کےحجاب سے متعلق عبوری فیصلے کیخلاف طالبات دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ کے حجاب پرپابندی کیس میں عبوری فیصلے کیخلاف مسلمان طالبات نے عدالت سے رجوع کرلیا۔ کرناٹک ہائیکورٹ نے کیس کے فیصلے تک کالجز میں حجاب پہننے پرپابندی عائد کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے کرناٹک ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ کا آنے تک حجاب پہننے پرپابندی عائد کرنے کا عبوری فیصلہ سنایا تھا۔کرناٹک ہائیکورٹ کے3 رکنی بینچ کا کہنا تھا کہ طالبات حجاب پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تعلیمی اداروں میں حجاب نہ پہنیں۔مسلمان طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دوبارہ سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔درخواست میں سپریم کورٹ سے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی گئی ہے۔گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نےحجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت کرنے سے انکارکردیا تھا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی سماعت کرناٹک ہائیکورٹ میں ہونا چاہئیے۔ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند بی جے پی کی حکومت نے 5 فروری کو اسکولوں اورکالجز میں حجاب پہننے پرپابندی کا حکم دیا تھا۔ تعلیمی اداروں میں میں باحجاب طالبات کو روکے جانے پربھارت کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
باجوڑ: چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 11 جوان شہید، 12 خوارج جہنم واصل
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر