عالیہ بھٹ کی زندگی کا بڑا خواب پورا ہوگیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ زندگی کا ایک بڑا خواب پورا ہونے پر بے حد خوش ہیں۔عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ کے گانے’ڈھولیڑا‘ کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ان کا سنجلے لیلہ بھنسالی کی فلم میں ڈانس کرنے کا ایک بڑا خواب پورا ہوگیا‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُن کا دل ہمیشہ اس گانے کے ساتھ دھڑکتا رہے گا‘۔اس گانے کے ٹیزر میں اداکارہ کو سفید رنگ کی ساڑھی پہنے گربا ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس فلم میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکار اجے دیوگن بھی اداکاری کے جوہر دِکھاتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ رواں ماہ 25 فروری کو ریلیز ہوگی۔فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کی تخلیق ہے جوکہ پہلے جولائی 2021 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر