موٹاپا کم کرنا ہے تو زیادہ نیند لیجیے، تحقیق

شکاگو (نیشنل ٹائمز): امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ سونے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس وجہ سے ہمیں کم کیلوریز کی ضرورت پڑتی ہے۔80 رضاکاروں پر کی گئی اس تحقیق کے نتائج اس لحاظ سے اہم ہیں کیونکہ اس سے پہلے کی تحقیقات سے بار بار یہی پتا چلا ہے کہ معمول سے زیادہ سونے کا نتیجہ زائد موٹاپے اور ذیابیطس کے علاوہ دل و دماغ کی مختلف بیماریوں کی صورت میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف شکاگو میں اس تحقیق کے دوران 25 سے 35 سال کے صحت مند رضاکار شریک کیے گئے جن میں سے نصف کو دو ہفتے تک معمول سے ایک گھنٹہ 12 منٹ زیادہ سلایا گیا۔یعنی اگر وہ رات میں 8 گھنٹے کی گہری نیند لے رہے تھے تو مختلف طریقوں کی مدد سے یہ دورانیہ بڑھا کر 9 گھنٹے 12 منٹ کردیا گیا۔معمول سے زیادہ (لیکن پرسکون اور معیاری) نیند لینے والے رضاکاروں کی بھوک کم ہوئی، ہاضمہ بہتر ہوا جبکہ اضافی ورزش یا جسمانی مشقت کے بغیر ان کا وزن بھی قابو میں رہا۔نیند میں اوسطاً ایک گھنٹے کے اضافے سے رضاکاروں میں غذائی توانائی کی یومیہ ضرورت میں لگ بھگ 400 کیلوریز کی کمی واقع ہوئی۔اس تحقیق کی مرکزی مصنفہ ڈاکٹر اسریٰ تصالی کہتی ہیں کہ حالیہ برسوں میں جہاں یہ معلوم ہوا کہ نیند متاثر ہونے سے بھوک بڑھتی ہے اور موٹاپے کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے؛ وہیں اس سوال نے بھی شدت اختیار کرلی کہ کیا معمول سے ایک گھنٹہ زیادہ کی پرسکون نیند، موٹاپا کم کرنے میں ہماری کوئی مدد کرسکتی ہے یا نہیں؟امریکا میں طبّی آزمائش (کلینیکل ٹرائل) کے طور پر رجسٹر کروائی گئی اس تحقیق کے نتائج ’’جاما انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے میں اچھی اور طویل نیند کا کردار بھی خاصا اہم ہوسکتا ہے۔یہ نتائج امید افزا ضرور ہیں لیکن محدود افراد پر تحقیق کی بناء پر فی الحال انہیں حتمی قرار نہیں دیا جاسکتا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر