انڈیا کے امیر ترین آدمی مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی نامور بزنس ٹائیکون مکیش امبانی نے ملک کی مہنگی ترین گاڑی خریدی لی ۔ تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی نے تیرہ کروڑ 14لاکھ کی الٹر لگژری رولز رائس ایس یو وی خریدی ہے کہ بھارت کی سب سے مہنگی گاڑی بن گئی ہے ۔ خلیج ٹائمز کے مطابق مکیش امبانی کے نام پر گاڑی ممبئی ریجنل آفس میں گاڑی رجسٹرڈ کرائی گئی جبکہ اس کی وی وی آئی پی نمبر کیلئےبارہ لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں، گاڑی کا نمبر 0001ہے ۔ مکیش امبانی نے رولز رائس کی کلینان ایس یو وی پرچیز کی ہے اسسے قبل یہ گاڑی اجے دیوگن اور ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار کے پاس ہے تاہم مکیش امبانی کی گاڑی اس وقت ملک کی سب سے مہنگی ترین گاڑی ہے ۔ دوسری جانب گزشتہ سال نومبر 2021میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ بھارت کے بزنس مین اور ایشیاکے امیر ترین شخص مکیش امبانی اپنی فیملی کے ہمرا ہ برطانیہ شفٹ ہونے والے ہیں جبکہ ان کی کمپنی ریلائنس نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ مکیش امبانی لندن کے علاقے سٹوک پارک میں 300ایکڑ کی جائیداد خریدی لی ہے جہاں پر وہ 49بیڈرومز پر مشتمل گھر تعمیر کریں گے اور اپنی فیملی کے ہمراہ وہاں پر منتقل ہو جائیں گے ۔ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ انہوں نے یہ جائیداد 592کروڑ روپے میں خریدی جہاں پر وہ ایک ہسپتال اور ایک مندر تعمیر کریں گے جس پر ٹوٹل لاگت 100کروڑ روپے تک آئے گی ۔ تاہم ان تمام خبروں کی ریلائنس گروپ نے سختی سے تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ لندن کی پراپرٹی گالف کورس بنانے کیلئے خریدی گئی ہے لیکن یہ خبریں وہ وہاں منتقل ہو رہے ہیں بالکل بے بنیاد اور من گھڑت ہیں ۔ مکیش امبانی ہمیشہ ممبئی اپنی فیملی کیساتھ رہیں گے ۔



  تازہ ترین   
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی دی: وزیر اعظم
عمران خان کو اڈیالہ جیل میں حاصل سہولیات کے بارے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر