وفاقی شرعی عدالت نےوزیراعظم عمران خان کی شادی کے خلاف دائر حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی شرعی عدالت نے اسلامی قوانین اور آئینی دفعات سے متعلق 10 سوالات کی بنیاد پر عمران خان کی شادی کے خلاف دائر کی گئی حکم امتناعی کی درخواست کو خارج کر دیاہے ۔مقامی انگریزی اخبار ’’ ڈان نیوز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ، بینچ میں جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شامل تھے ۔عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ درخواست وفاقی شرعی عدالت کے رولز 1981 کے تحت دائر نہیں کی گئی ۔وفاقی شرعی عدالت نے حکمنامے میں پٹنشر کی جانب سے پوچھے گئے 10 سوالات کا ذکر بھی کیا ، ، کیا قرآن پاک بیوی کو یہ اختیار دیتاہے کہ وہ شوہر سے نکاح ختم کر لے ،، کیا مسلمان بیوی جو کہ بچوں کی ماں ہے وہ دوسری شادی کیلئے اپنے شوہر سے خلع حاصل کر سکتی ہے ، ،کیا قرآن پاک خاتون کو پیچھے چھوڑے گئے بچوں کی ماں تسلیم کرتا ہے ،، کیا خلع کے بعد نکاح آئینی دفعات کے مطابق ہے ؟ وفاقی شرعی عدالت نے پٹنشر کے سوالات کو بالکل غیر متعلقہ قرار دیاہے ۔عدالت نے نوٹ کیا کہ درخواست گزار نے موقف کی تائید کیلئے سورہ طہٰ کی صرف ایک آیت کا حوالہ دیا ، ’’ اس آیت کا خلع کی بنیاد پر نکاح کے ٹوٹنے سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘‘۔سوالنامے کے بارے میں بنچ کی رائے تھی کہ یہ مروجہ طریقہ کار کے خلاف ہیں اور بصورت دیگر اکثر سوالات غیر متعلقہ تھے اور ان کاوفاقی شرعیٰ عدالت کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔کچھ سوالات غیر متعلقہ تھے ، جبکہ نکاح سے متعلق دو سوالات مبہم اور ناقابل فہم تھے ، انہیں بالکل بھی فریم نہیں کیا جانا چاہیے تھا ۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر