2022میں کورونا کےمزید ویرینٹ سامنے آسکتے ہیں، وزیراعظم نیوزی لینڈ

ویلنگٹن(نیشنل ٹائمز)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ 2022 میں کورونا وائرس کے مزید ویرینٹ سامنے آسکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ کو2022 میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹس کے لئے تیاررہنا چاہئیے۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کا آخری ویرینٹ نہیں ہے اس لئے احتیاطی تدابیر اوراقدامات کرنے ہوں گے۔ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تقریر کے دوران سیکڑوں افراد نے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہرمظاہرہ کیا اورکورونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر