حریم شاہ کی مزید ویڈیوز، آڈیوز لانے کی دھمکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ٹک ٹاکر حریم شاہ کہتی ہیں کہ بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دوں گی۔ایک بیان میں حریم شاہ کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات سے میرے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ میری جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حامی تھی، تاہم تبدیلی سے مایوس ہوئی۔حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے ’ کہا کہ حریم شاہ سے 4 ماہ قبل شادی ہوئی تاہم تاریخ یاد نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس میں کبھی نوکری نہیں کی، کرائے کے گھر پر نہیں رہتا بلکہ گھروں کو کرائے پر دیا ہوا ہے، ڈیفنس میں جم ہے اور جم انسٹرکٹر ہوں، یہی ذریعۂ معاش ہے، ٹیکس دیتے ہیں لیکن کتنا دیتے ہیں یہ یاد نہیں۔بلال شاہ کا کہنا ہے کہ حریم شاہ سے شادی کے بعد میرے خلاف ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ انتقامی کارروائی کر رہی ہیں۔حریم شاہ کے شوہر نے یہ بھی کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کے خلاف اپنی بیوی کے لیے حکمِ امتناع لیا، جس پر میرے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی گئی، تاہم اپنے خلاف بننے والی رپورٹ پر عدالت سے رجوع کیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس رپورٹ میں حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہیں سندھ پولیس سے جرائم پیشہ سرگرمیوں پر برطرف کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلال شاہ پر بھتہ جمع کرنے، منیشات فروشی، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سندھ پولیس کے برطرف سپاہی ہیں، بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں پر پولیس سے یکم اکتوبر 2021ء کو برطرف کیا گیا تھا۔اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں بلال شاہ پر منشیات فروشی اور مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق فون لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ میں بلال شاہ کا جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا ثابت ہوا ہے۔21 ستمبر 2021ء کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی اور انہیں 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے، کسی نوٹس کا جواب نہ دینے پر بلال کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلال شاہ قیوم آباد کی کچی آبادی کے رہائشی ہیں، کچھ ماہ قبل ہی انہوں نے ڈیفنس میں رہائش اختیار کی۔بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں تعینات رہے جس پر انہوں نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں۔سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگو گاڑی کہاں سے آئی؟ اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران بھی حیران ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلال شاہ کا بھائی بھی منشیات فروشوں سے رابطوں پر پولیس سے برطرف ہو چکا ہے اور گزشتہ دنوں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار بھی ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر