آرمی چیف سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی ملاقات ہو ئی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے جبکہ سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے افغانستان کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ کی کوششوں اور علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔اس کے علاوہ سعودی وزیر داخلہ نے سفارتی سطح پر دو طرفہ تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر