سعودی عرب آمد کے لیے ویکسینیشن اور منفی ریپڈ ٹیسٹ لازمی قرار پاکستانیوں سمیت پوری دنیا کے شہریوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی ایوی ایشن نے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت تمام مسافروں کیلیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس سعودی ایوی ایشن نے سعودی عرب آمد کے لیے ویکسینیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قراردیا ۔نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق ٹیسٹ سعودی عرب روانگی کے وقت سے 48 گھنٹے کے اندر کیا گیا ہو۔ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق 8 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندی سے مستثنی قرار دیے گئے ہیں۔نئے سفری ہدایت نامے کے مطابق سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند سعودی مسافروں کے لئے بوسٹر ویکسینیش لازمی قرار دی گئی ہے۔ایوی ایشن ہدایت نامے کے مطابق ایئرلائنز کو بوسٹر ڈوز ویکسینیشن کے 3 ماہ بعد کرانے والے سعودی شہریوں کو لیجانے کی اجازت ہے۔حکام کے مطابق نئی سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا، احکامات کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر