اومیکرون کورونا؛ سعودی عرب نے سفری پابندیاں مزید سخت کردیں

ریاض(نیشنل ٹائمز): کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی عرب نے بیرون ملک سے آنے والوں مسافروں پر سفری پابندیاں مزید سخت کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب آمد کے لیے ویکسینیشن اور منفی پی سی آر یا ریپڈ ٹیسٹ لازمی قراردیدیا گیا ہے اور یہ ٹیسٹ سعودی عرب روانگی سے 48 گھنٹے کے اندر اندر ہونا ضروری ہے۔سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جای کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 8 سال سے کم عمر کے بچے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔اسی طرح سعودی عرب سے روانگی کے خواہشمند مسافروں کے لیے بوسٹر ڈوز لازمی قرار دی گئی ہے اور بوسٹر لگوائے ہوئے زیادہ سے زیادہ 3 ماہ ہوئے ہوں۔سعودی ایوی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری پابندیوں کا اطلاق بدھ 9 فروری سے ہوگا اور احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی جس میں مسافر کو بلیک لسٹ کرنا بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پر 1 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم بار بار خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ ایک لاکھ ریال تک بھی ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر