پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہے، اس سے اہم تعلقات ہیں: امریکا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں، ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم یواے ای اور سعودی عرب کادفاع مضبوط کرنےکیلئے پرعزم ہیں، دونوں ممالک سے سکیورٹی تعاون، دفاعی تجارت اور تربیت کاکام کررہے ہیں۔ امریکا نے کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان کے کردار سے متعلق منفی حوالے خارج کردیےترجمان نے کہا کہ یمن کا تنازع حل کرنےکا واحد راستہ سفارتی حل ہے جب کہ ایران کے جوہری پروگرام میں پیشرفت پر تشویش ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور حکومت پاکستان سے امریکا کے اہم تعلقات ہیں، ہم پاکستان سے کئی شعبوں میں تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ترک صدرکے دورہ یوکرین سےمتعلق سوال پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ترکی اہم نیٹو اتحادی ہے، یوکرین سے یکجہتی کرنے والے نیٹو اتحادی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔افغانستان سے متعلق نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم بہت سے مختلف طریقوں سے افغان عوام کی حمایت کر رہے ہیں، ہم افغان عوام کی انسانی ضروریات میں مدد کر رہے ہیں، افغانستان سے متعلق خطےکے متعدد ممالک کے ساتھ فعال کام کررہے ہیں، شراکت داروں سے مل کرکابل ائیرپورٹ کو سول طیاروں کیلئے فعال بنانے پرکام کررہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کو افغان عوام کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت ہے اور طالبان کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے کی بھی ضرورت ہے جب کہ طالبان ملک چھوڑنے کے خواہش مند افغانوں کو محفوظ راستہ اور نقل و حرکت کی آزادی دیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر