پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.9، مہنگائی10.2 اور شرح نمو 4 فیصد رہے گی، آئی ایم ایف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی پہلی لہر کے بعد معاشی سرگرمیاں بحال لیکن مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔رواں سال مہنگائی کی شرح 10.2فیصد اور جاری کھاتوں کا خسارہ منفی 4 فیصد، معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ بجٹ خسارہ 6.9 فیصد اور حکومتی قرضے جی ڈی پی کے 82 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔پاکستان کیلیے چھٹے اقتصادی پروگرام کی منظوری کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے کیے گئے حالیہ اقدامات معیشت اور قرضوں کے استحکام کیلیے مناسب ہیں،معاشی اصلاحات سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو مہنگائی اور معاشی استحکام لانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے، مانیٹری پالیسی کے ذریعے کیے گئے اقدامات ضروری ہیں۔پاکستان میں ٹیکس اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے پر زور دیتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کے پلان سے پیداواری لاگت وصول ہوگی اور توانائی شعبے کی سبسڈیز کو بہتر کیا جاسکے گا۔آئی ایم ایف نے روزگار بڑھانے کیلئے پیداوار، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کی ترقی کو مضبوط بنانے پربھی زور دیا ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف کی ڈپٹی ایم ڈی اور قائم مقام چیئرپرسن اینٹونیٹ سیہ نے کہا ہے کہ کورونا چیلنجز کے باوجود پاکستانی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر