پاکستان کا تجارتی خسارہ 7 ماہ میں 91.97 فیصد بڑھ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 28 ارب 80 کروڑ ڈالر پرپہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر تھا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ جولائی تا جنوری درآمدات میں 58.84 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے میں درآمدات کاحجم 46 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات 29 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں۔آئی ایم ایف کی پاکستان کو قرض کی چھٹی قسط جاری کرنیکی کی منظوری، ایک ارب ڈالر ملیں گےادارہ شماریات کا کہنا تھاکہ مالی سال کے 7 ماہ میں برآمدات 23.96 فیصد بڑھیں، جولائی تا جنوری برآمدات 17 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 14 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 7.89 فیصد کم ہوئیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 18.69 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات نے بتایا کہ جنوری میں برآمدات 2 ارب 54 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں، دسمبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں اور جنوری 2021 میں برآمدات 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 30.19 فیصد کم ہوا تاہم سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 26.49 فیصد اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں تجارتی خسارہ 3 ارب 36 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا، جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 22.06 فیصد کم ہوئیں، جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر