نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کا بڑا حملہ ناکام، 13 دہشت گرد ہلاک، ایک افسرسمیت 7 اہلکار شہید

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کردیئے جبکہ ایک افسرسمیت 7 اہلکارشہید ہوئے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ نوشکی اورپنجگور میں ہوئے حملوں میں 13دہشت گرد مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے دونوں حملےناکام بنائے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسزنےعلاقوں میں کلیئرنس اورسرچ آپریشنز بھی کیے، نوشکی میں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بناتےہوئے9 دہشت گردمارے گئے جبکہ حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شہید ہوئے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسزکا فرار دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے ، پنجگور میں 4 دہشت گرد مارے گئے ، جبکہ 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرلیا ہے ، حملوں کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کے افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے پکڑے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور جوتے سب امریکی ساختہ ہیں جبکہ دہشت گردوں کے پہنا ہوا یونیفارم بھی امریکی ساختہ تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر