وزیر اعظم کا بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے پنجگور، نوشکی میں کیمپس پر حملہ پسپا کرنے والی بہادر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے بڑی قربانیاں دینے والی سیکیورٹی فورسز کے پیچھے قوم متحد کھڑی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے دو مقامات پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں نے بدھ کی شام سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔پنجگوآئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجیوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا اور دہشت گرد فرار ہو گئے جبکہ ان کی ہلاکتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا، 4 دہشت گرد مارے گئے ، شوٹ آؤٹ کے دوران ایک افسر زخمی ہوا ۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر