اداکارہ و ماڈل سبیکا امام کو قتل وتیزاب کے حملے کی دھمکیاں

کراچی(نیشنل ٹائمز): نامور ماڈل و اداکارہ سبیکا امام نے انہیں قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیاں دینے والی سوشل میڈیا صارف کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سبیکا امام نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر انہیں موصول ہونے والے قتل اور تیزاب کے حملے کی دھمکیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ پیغام میں نہ صرف ماڈل کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی بلکہ دھمکی دینے والی خاتون نے انہیں فحش اداکارہ کہتے ہوئے کہا تھا کہ سبیکا امام کو بالکل قندیل بلوچ کی معاشرے سے غائب ہوجانا چاہئے۔پیغام میں دھمکی دینے والی خاتون نےالزام لگایا کہ اس نے سبیکا امام اور دانش تیمور کو ایک ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں دیکھا تھا اور اس وقت وہ دونوں شراب کے نشے میں تھے۔ خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ سبیکا اور دانش نے انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر میں نے ان دونوں کے متعلق کسی کو کچھ بھی بتایا تو وہ مجھے جان سے ماردیں گے۔خاتون نے اپنے پیغام میں سبیکا امام کو قتل کرنے کی بھی دھمکی دی اور ان کے اور ان کی والدہ کو موت کی بددعا بھی دی۔سبیکا امام نے خاتون کی جانب سے قتل و دھمکی بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے سائبر کرائم، برٹش ہائی کمیشن پاکستان، برٹش کونسل پاکستان سے انہیں دھمکی دینے والی خاتون کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی۔ماڈل سبیکا امام کی پوسٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ ریاض عمران نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ان دھمکیوں کے خلاف سائبر کرائم میں باضابطہ طور پر شکایت درج کروائیں تاکہ ان کی ٹیم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرے۔

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر