سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے قومی پرچم کے نظام میں تبدیلی کی منظوری دے دی

ریاض(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب کی شوریٰ کونسل نے قومی پرچم اورقومی ترانے کے نطام میں تبدیلی کی ترمیم متفقہ طورپرمنظورکرلی۔عرب میڈیا کے مطابق 50 سال قبل بنائے گئے پرچم سسٹم میں تبدیلی کا مقصد سعودی عرب میں حالیہ تبدیلیوں کی عکاسی کرنا ہے۔ شوریٰ کے تمام اراکین نے پرچم سسٹم میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا۔سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تبدیلیاں پرچم، نعرہ اور قومی ترانے کے نظام میں ترامیم کے حق میں ہیں لیکن اس کے مندرجات سے نہیں ہیں۔ کونسل نے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔شوریٰ کے فیصلوں پر موجودہ قوانین اور ڈھانچہ اثرانداز نہیں ہوتا تاہم ووٹ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس کے اراکین کا تقرر فرماں روا کرتے ہیں اور اس کے فیصلے عموماً قیادت کی رضامندی سے ہوتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں: آصف زرداری
خیبر: پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور
آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ
صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی
باجوڑ میں مدرسے کے قریب خودکش دھماکا، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر