اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ، پولینڈ اور یوکرین نے سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے کی تیاری شروع کردی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے یوکرینی وزیراعظم نے کہا ہے کہ برطانیہ، پولینڈ اور یوکرین علاقائی سلامتی کی مضبوطی کیلئے معاہدے کی تیاری کر رہے ہیں۔یوکرین کے معاملے پر امریکی پابندیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، روسی سفارتخانہ انکا مزید کہنا ہے کہ باضابطہ طور پر تعاون کا ایک نیا علاقائی فارمیٹ جلد شروع کریں گے۔ادھر حالیہ کشیدہ صورتحال پر پولینڈ اور برطانیہ نے یوکرین کو سیکیورٹی امداد کی پیشکش کی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کل یوکرین کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔
برطانیہ، پولینڈ اور یوکرین کی سہ فریقی سیکیورٹی معاہدے کی تیاری



