بڑوں اور بچوں کی کھانسی کا آزمودہ دیسی علاج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)موسم کے بدلتے ہی بچوں اور بڑوں سمیت گھر کے بزرگ بھی وائرل بیماریوں میں گھرے نظر آ تے ہیں جس میں سب سے عام بیماری کھانسی ہے، یہ تکلیف دہ کھانسی لمبے عرصے تک جان نہیں چھورتی اور راتوں کی نیند الگ خراب کرتی ہے جس کا علاج اب نہایت آسان ہو گیا ہے۔ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق کھانسی کے علاج کے لیے ہر گھر کے کچن میں موجود غذائیت سے بھرپور اجزاء السی کے بیج، میتھی دانہ اور کلونجی نہایت مفید ثابت ہوتی ہے، ان اجزا کے استعمال سے نا صرف کھانسی کی شدت میں کمی، کھانسی کا علاج بلکہ پیٹ کی چربی کا بھی جَلد خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق اِن تینوں اجزا سے بنے قہوے کا استعمال نا صرف کھانسی دور کرتا ہے بلکہ متعدد دیگر موسمی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے ۔میتھی دانے، السی کے بیج اور کلونجی دانے سے قہوہ بنانے کا طریقہ:بلغمی یا سوکھی کھانسی سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک چمچ میتھی دانہ، ایک چمچ السی کے بیج اور ایک چوتھائی چمچ کلونجی لے لیں۔اب ان تینوں اجزاء کو 3 کپ گرم پانی میں شامل کریں اور زیادہ سے زیادہ 4 منٹ تک پکائیں، بعد ازاں چولہا بند کر دیں اور نیم گرم ہونے پر یہ قہوہ نتھار کر محفوظ کر لیں۔اس قہوے کا استعمال دن میں دو بار (نیم گرم) کریں، اس قہوے کو چھان کر فریج میں ایک سے دو دن تک محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیے گئے اس قہوے کے استعمال سے ہر قسم کی کھانسی میں آرام ملنے سمیت سردی کی شدت سے بھی بچاؤ ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر